بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3بجے ہوگا

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر ذابد علی ریکی یونین کونسل شینگر کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے سب تحصیل کا درجہ دینے سے متعلق قرار داد پیش کرینگے ، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ بلو چستان انسٹیٹیو ٹ آف نیفرو لو جی اینڈ یورو لو جی کوئٹہ کے سالانہ گرانٹ کو بڑھا نے ،رکن صوبائی اسمبلی سید ظفر علی آغا پشین پاسپورٹ آفس میں فی میل فوٹر گرافر کی تعیناتی اور رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ ر?ف کوئٹہ شہر میں پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکرز کو بغیر لائنس اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون اور ہیڈ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر نے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ کھیل سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں