کراچی سے لیاری گینگ وار جھینگو گروپ کے اہم کمانڈر گرفتار
کراچی(صباح نیوز)کراچی میںلیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم ماجد کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے 2018 میں رینجرز اہلکار فواد حسین کو جاں بحق کیا تھا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی ملزم 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔
Load/Hide Comments


