لسبیلہ،مختلف حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت چھ افراد زخمی

اوتھل: لسبیلہ میں مختلف حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت چھ افراد زخمی، ریسکیو 1122 ٹیارہ اور وندر کی ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے مطابق لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں قومی شاہراہ پر تین مزدا ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 ٹیارہ کے اہلکاروں نے موٹروے پولیس لسبیلہ کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ وندر کے قریب قومی شاہراہ حسن ہوٹل کے مقام پر موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، بیلہ کے علاقے ٹیارہ کے قریب قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے وندر اور ٹیارہ سینٹرز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں