حکومت پاکستان کی ترقی کے سفر میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی، اسحاق ڈار

لندن (آئی این پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کی ترقی کے سفر میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے پاکستان ہاؤس لندن میں تفصیلی ملاقات کے دوران کیا ۔ ترجمان دفتر خار جہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے انہیں پاکستان کے معاشی بحالی کے روڈ میپ کے بارے میں بریفنگ دی اور تبادلہ خیال کیا۔ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں،پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 15 ہوگئی، جو برطانوی جمہوریت کی کامیابی کا ثبوت ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے بھاری جانی و مالی قربانیاں دیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ترقی کے سفر میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔نائب وزیراعظم نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جبکہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر اور غزہ کے مظلوم عوام پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں