چمن،رہزانی کی واردات میں مزاحمت پر نوجوان زخمی

چمن:بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل لے اڑے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرحدی شہر چمن کے علاقے کالج روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر نوجوان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل لے اڑے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا دوسری جانب عوامی حلقوں اور انجمن تاجران نے چمن میں بڑھتے ہوئے بد ا منی ڈکیتی کی وارداتوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں آئے روز ڈکیتیوں،راہزنی کی وارداتوں سے عوام تنگ آچکی ہے اگر بد امنی کی واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو مجبوراً ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انتظامیہ فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں