باشعور قومیں اپنی ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں، اسراراللہ زہری

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری نے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پشتونوں کو ثقافتی دن کے موقع پر مبارکبادی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔بیان میں مزید کہا کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنی ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرزِ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے پشتون قوم نے ہمیشہ رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دیا ہے آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون قوم کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں پشتون ثقافتی دن کے موقع پر تمام پشتونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ ہم امید ہے کہ دنیا بھر کے پشتون امن، خوشحالی اور اتحاد و استحکام کی راہ میں کامیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں