پنجگور ،غیر معیاری کیک کی فروخت کا نوٹس،بیکری مالک سمیت 3 افراد گرفتار
کوئٹہ (آن لائن) پنجگور پولیس نے زہریلے کیک کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کیک بنانے والی کمپنی کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور میں زہریلا کیک کھانے سے 11 بچے سبحان، نعمان، ماہ کہن، لعل محمد، ایمان، مسکان، مرجان، احمد اللہ، محمد یونس، عبداللہ، نعمت اللہ بے ہوش ہوگئے ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیک بنانے والے مالک اور 3 افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


