ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے شواہد ملے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن(این این آئی)امریکی انٹیلی جنس ادارے نے قتل کی ایرانی سازش سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آگاہ کرتے ہوئے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے سابق صدر کو اطلاع دی کہ ان کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ قتل کی اس کوشش کا مقصد امریکا انتخابات پر اثر انداز ہونا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ایران نے امریکی سیکیورٹی ادارے کے اس الزام پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ماضی میں امریکی امور میں مداخلت کے حوالے سے امریکی دعوں کی تردید کرتا آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں