انصاف کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، چیف جسٹس بلوچستان
کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کور ٹ جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل افسران کو سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی چیف جسٹس بدھ کے روز سریاب میں عدالتوں کے معائینہ کے موقع پر وہاں تعینات جوڈیشل افسران سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے سریاب عدالتوں میں دائر مقد مات کے دبا کو کم کرنے کے لیئے فوری طور پر ایک اضافی سینئر سول جج ایک فیملی جج اور دو جوڈیشل مجسٹریٹ سریاب جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے اس وقت سریاب میں ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایک سینئیر سول جج ایک فیملی جج اور دو جو ڈیشل مجسٹریٹ تعینات ہیں جبکہ اضافی ججز کی تعیناتی سے مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانا ممکن ہوگا اور لوگوں کو ریلیف مل سکے گا چیف جسٹس نے جوڈیشل لاک اپ حال ہی میں نصب کیئے گیئے ٹیوب ویل اور سائلین کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائیزہ بھی لیا اس موقع پر انہوں نے سائلین کے لیئے ٹھنڈے پانی کے انتظام شیڈ اور مناسب انتظار گاہ کی سہولت کی فراہمی کے لیئے فوری اقدامات کی ہدایت کی چیف جسٹس کی جانب سے آء جی پولیس کو کمپلیکس کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔


