حریم شاہ نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے میں نے برطانیہ کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹس کے ذریعے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھا میں نے حال ہی میں ہوئے الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹس کیلئے مہم بھی چلائی۔میں نے برطانیہ میں لبرل ڈیموکریٹس کیلئے کام کا آغاز کیا ہے ، اس کیلئے میں لبرل ڈیموکریٹس کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی پارٹی کا حصہ بنایا، میری کوشش ہوگی کہ لبرل ڈیموکریٹس کی توقعات پر پورا اتروں اور اس ملک میں رہتے ہوئے بہتر کردار ادا کر سکوں۔ درحقیقت میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہونے کی حیثیت کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ان کی سیاسی جماعت کیلئے کچھ کرنا میرے لیے بڑی کامیابی ہے ، اس پارٹی میں میرے کچھ دیگر دوست بھی کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ اس پارٹی کیلئے بہت سے پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔مجھے تعلیم کے حوالے سے برطانیہ اچھا لگا جس کے بعد مجھے یہاں میرٹ کی بنیاد پر ایڈمیشن بھی مل گیا اور اب میں یہاں ایل ایل بی کر رہی ہوں۔میں پاکستان سے ماسٹرز کرچکی ہوں اور حافظ قرآن بھی ہوں، میری تمام فیس اور اخراجات برطانوی حکومت ادا کرتی ہے ۔