عراق میں امریکی افواج کے زیراستعمال فوجی اڈے پر ایک بار پھر راکٹ حملہ

بغداد, عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فورسز کے فوجی کیمپ کو دوسری مرتبہ راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ہفتہ کو عراقی وزارت دفاع نے کہاکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے نزدیک امریکی فورسز کے زیراستعمال ایک فوجی کیمپ کو کچھ دنوں میں دوسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط اور ہلاکتوں سے متعلق مزید کوئی تفصیلات سے آگاہ کئے بغیر شِنہوا کو بتایا کہ 15 سے زائد راکٹ بغداد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع التاجی کیمپ پر گرے جہاں امریکی فوجی دستے تعینات ہیں۔یہ حملہ اسی طرح کے ایک حملے کے تین دن بعد ہی ہوا جب نامعلوم ملیشیا نے التاجی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس میں 2 امریکی اور1 برطانوی فوجی ہلاک اور ایک درجن دیگر زخمی ہوئے تھے۔پہلے حملے کے بعد امریکی فورسز نے جمعہ کے اوائل میں بغداد کے جنوب میں نیم فوجی دستہ حشد الشبعی کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر حملوں کا فیصلہ کیا تھا، جسٓ میں 5 سیکورٹی اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک اور 11 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔عراق میں امریکی فوج کے زیراستعمال فوجی اڈوں اور وسطی بغداد میں مضبوط قلعہ گرین زون کو باغی مارٹر اور راکٹ حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔داعش کیخلاف جنگ میں عراقی فورسز کی تربیت اور مشاورتی مقاصد کیلئے 5 ہزار امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں