ایوان سردار زادوں کی جاگیر نہیں، بلوچوں کی پرامن مزاحمتی تحریک کو ختم نہیں جا سکتا، مولانا ہدایت الرحمان

بیلا(یو این اے )ہم پرامن جدوجہد کے قائل ہیں بلوچستان کے نوجوان پرامن تحریک اور جدوجہد جاری رکھیں ایوان سرداروں سردار زادوں کی جاگیر نہیں بلوچ نوجوانوں پرامن جدوجہد کے ذریعے ایوانوں میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا بلوچستان کے عوام قوم پرستوں سے مایوس ہو چکے ہیں بلوچستان میں سیاسی کارکنان کو کام کرنے نہیں دیا جارہا بلوچوں کی پرامن مزاحمتی تحریک کو ختم نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی اور جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے منگل کے روز بیلا میں جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن کے زیر تعمیر آغوش منصوبے کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوان قوم پرست لیڈروں سے مایوس ہیں انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل اسمبلی کی رکنیت سے استفعی دے تھیلا اٹھا کر دبئی چلے گئے انیہں چاہیے تھا وہ دبئی جانے کی بجائے بلوچوں کے حقوق کی تحریک میں شریک ہوتے سرداروں اور قوم پرستوں نے بلوچ عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی آغوش منصوبے پر عمل درآمد کیا ہے بیلا میں پانچ سو یتیم بچوں کی تعلیم تربیت اور کفالت کیلئے آغوش منصوبے پر کام جاری ہے جو آخری مراحل میں ہے جماعت اسلامی نے بغیر اقتدار کے بلوچستان کے عوام کو آغوش منصوبہ دیا ہے جس سے صوبے کے ہزاروں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت ہوگی اور انہیں ملک کا کار آمد شہری بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آغوش منصوبے پر عمل درآمد پر میں جماعت اسلامی کے اکابرین کا شکر گزار ہوں اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آغوش منصوبے کے زیر تعمیر مختلف شعبوں اور عمارت کا جائزہ لیا جماعت اسلامی لسبیلا کے رہنما نور علی رونجھو کفایت علی عبدالروف مجاہد خالق رونجہ قاسم چنا و دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں