تربت ، فورسز کی چوکی پر دھماکہ، 2اہلکار زخمی

تربت (بیورورپورٹ) تربت، تعلیمی چوک تربت میں فورسز کی چوکی پر دھماکہ، 2اہلکار زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق تعلیمی چوک تربت میں ایف سی 168 ونگ کی پوسٹ پر دھماکہ کے نتیجے میں نائیک محمد اشرف اور شاہی طاہر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال تربت نتقل کردیا گیا،دھماکہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوراً جائے وقوعہ پہنچ کر جگہ کا معائنہ کیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں