ڈیرہ مراد جمالی،پولیس وین پر حملہ، قیدی اور1 حملہ آور قتل، 3پولیس اہلکاربھی زخمی
ڈیرہ مراد جمالی(یو این اے ) ڈیرہ مراد جمالی میں قائم نصیرآباد کی ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی لے جانے والی پولیس وین پر دو مسلح افراد نے حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں ایک قیدی اور ایک حملہ آور مارا گیا فائرنگ کے تبادلے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی بھی ہوئے نصیرآباد کی ڈسٹرکٹ جیل کے احاطے میں قیدی لے جانے والی پولیس وین پر حملہ اس وقت ہوا جب جمیعت علمائے اسلام اوستہ محمد کے سرپرست میر اسلم عمرانی قتل کیس میں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم نظر محمد اور ایک دوسرے قیدی کو پیشی کے لیے عدالت لے جایا جارہا تھا حملے میں قیدی نظر محمد ہیجوانی موقع پر جانبحق ہوگیا جبکے دوسرا قیدی زخمی ہوا،عقب میں ڈیوٹی پر موجود تین پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں جوابی فائرنگ کی جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکے دوسرا کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا حملے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں دو اہلکاروں تشویشناک حالت میں سندھ ریفر کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں برکت علی،حبیب ساسولی اور خالق شامل ہیں جبکے حملہ آور میں سے ایک کی شناخت سھڑاں جکھرانی کے نام سے ہوئے ہے پولیس کے مطابق واقعہ اسلم عمرانی قتل کی شاخسانے میں عمرانی قبائل کے افراد کی جانب سے کیا گیا ہے جسکی تفتیش شروع کردی گئی ہے