ہرنائی آپریشن، کالعدم تنظیم کے 6 مشتبہ افراد کوہلا ک کر نے کا دعویٰ
کوئٹہ(یو این اے )سیکیورٹی فورسز کاکالعدم تنظیم کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعو یٰ کیا ہے نجی ٹی وی اور خبر رساں ادارے کے مطا بق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کامیاب آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران کالعدم کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں6 مشتبہ افراد کو ہلاک ہوئے ۔ہلاک افراد میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ شامل ہیں۔ تاہم خبرکا متعلقہ ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے ۔اس حوا لے سے صوبائی وزیر نورمحمد دمڑنے کہا کہ فورسز کو کامیاب آپریشن پر مبارک باد دیتا ہوں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
Load/Hide Comments