یونیورسٹی انتظامیہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے،تحریک بحالی بی ایم سی

کوئٹہ؛تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے چیئرمین حاجی عبداللہ خان صافی عبدالباسط شاہ صدر ایپکا بی ایم سی میر زیب شاھوانی صدر ورکرز اسو سی ایشن بی ایم سی حاجی خوج محمد بی ایس او پجار کے رہنماہ ڈاکٹر طارق بلوچ نیاحتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مزاکرات میں شرکت کے باوجود فیصلوں سے انکار قابل مذمت ہے رمضان سے لیکر عیدالاضحیٰ تک ذاتی اختلاف کی بنیاد پر ملازمین کی تنخواہیں ماورا قانون روکی گئی ہیں یونیورسٹی انتظامیہ نہ تو عدالت کو خاطر میں لارہی ہے نہ ہی صوباہی حکومت کو اور نہ ہی قباہلی عمائدین کو انہوں نے کہا کہ دسمبر 2019سے لیکر آج تک جب جب احتجاج میں شدت پیدا ہوہء میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف ذرایعے استعمال کر کے مزاکرات کے لیے ریاستی مشینری کو استعمال کیا ہے مگر جوں ہی احتجاج مزاکرات کے نتجہ میں موخر کیے جاتے ہیں چند دن ٹال مٹول کے بعد نہ صرف ینورسٹی انتظامیہ یکسر فیصلے مانے سے انکاری ہوجاتی بلکہ حکومت کی جانب سے بھی لیت ولال سے کام لیا جاتا ہے۔ 17جولائی صبح چار بجے تک ہونے والے مزاکرات کو ایک بارپھر سبوتاژ کر کے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بار بار مزاکرات کو سبوتاژ کرنے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کارواہی عمل میں نہ انا تعجب خیز ہے باربار قابل احترام فورم پرہونے والے مزاکرات کو سبوتاژ کرنے تحریک کو مشتعل کرنے کے بعد اب مذاکرات کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں انتہاہی شدت کے ساتھ عید کے بعد احتجاج کیا جائے گا جو کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی برطرفی اور کالج بحالی تک جارہی رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں