نجی بلوچی ٹی وی چینل کی بندش، فریقین کونوٹسز جاری
کوئٹہ؛بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس جناب جسٹس نذیراحمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے نجی ٹی وی چینل وش کی بندش سے متعلق دائر درخواست کو سماعت کیلئے منظورکرلی۔گزشتہ روز درخواست گزار محمداحمد اقبال کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی،بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیراحمد خان کاکڑ،بلوچستان بار کونسل کے انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین راحب خان بلیدی اور کوئیٹہ بار ایسوسیشن کے صدر آصف ریکی پیش ہوئے اور وش چینل کی بندش سے متعلق آئینی درخواست دائر کی،عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
Load/Hide Comments


