جنوبی فلپائن میں جھڑپ کے دوران2 فوجی اور10حملہ آور ہلاک
منیلا:جنوبی فلپائن کے صوبہ ما گوئندانا میں سرکاری فوج اور دہشت گردوں کے مابین ایک جھڑپ میں 2 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 13 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بات فوجی ترجمان نے جمعرات کے روز بتائی۔لیفٹیننٹ کرنل انہووک اتیلانو نے بتایا کہ فوجی بانگسمورو اسلامک فریڈم فائٹرز(بی آئی ایف ایف)کے رہنما حسن اندال کو تلاش کر رہے تھے جسے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر داتو سیلیبو قصبے کے نزدیک ایک گاں میں مسلح افراد کے ساتھ دیکھا گیا تھا اس وقت فوجیوں کا تقریبا 20 دہشتگردوں سے سامنا ہوا۔جب لڑائی 6 گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں شدت پیدا ہو گئی تو فوجیوں نے اس وقت جنگ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا جب انہوں نے دیکھا کہ بی آئی ایف ایف نے فوجیوں سے لڑنے کیلئے کمک بھیج دی ہے۔اتیلانو نے کہا کہ جھڑپ کے دوران ایک غیرطے شدہ تعداد میں دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اتیلانو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فوج کی جانب سے تعاقب کی کارروائیاں جاری ہیں لیکن مقامی افراد نے تصدیق کی ہے کہ پیچھے ہٹنے والے بی آئی آئی ایف شدت پسند اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں ساتھ لے گئے ہیں۔تقریبا 200 سے 300 افراد پر مشتمل بی آئی ایف ایف کو جنوبی فلپائن کے وسطی میندانا میں بم دھماکوں اور دیگر مظالم کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔


