ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی کابینہ تحلیل

کوئٹہ:چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر‘جنرل سیکرٹری و ایگزیکیٹو ممبران اور سپریم کونسل کے ممبران کا مشترکہ اجلاس سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان صدر،جنرل سیکرٹری و ایگزیکیٹو ممبران کی مشاورت سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی کابینہ تحلیل کردی گئی پچھلے ایک سال کے دوران صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی قیادت میں کابینہ نے انتہائی مشکل حالات میں ڈاکٹرز کے حقوق اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیااجلاس میں بہترین کارکردگی کی بنا پر تمام ایگزیکٹو ممبران کو خراج تحسین پیش کیا گیا کابینہ کی تحلیلی کے بعد آہندہ کے تمام تر انتظامی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی قیادت میں سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے حوالے کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں