ڈیرہ بگٹی، فورسز پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق ، 6زخمی

کوئٹہ(این این آئی) سوئی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پرنامعلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق منگل کو سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں سیکورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکارجاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز نے نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں