کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد

کوئٹہ (آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے ایڈیشنل دپٹی کمشنر(جنرل)کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ میں واٹر ٹینکر یونین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کم عمر ڈرائیور جوکہ واٹر ٹینکر چلاتے ان پر پورے کوئٹہ میں پابندی عائد کردی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد انور کاکڑ نے کہا کہ ہائے روز کوئٹہ میں واٹر ٹینکر کی وجہ سے اکثر ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں جوکہ پورے کوئٹہ کے لیے باعث تشویشناک ہے۔بعض افراد یونین سے این او سی حاصل کرکے بچوں کو ٹینکر چلانے کے لیے دیتے ہیں جوکہ انتہائی غیر قانونی اور غیرانسانی عمل ہے۔ اس دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر ٹریکٹر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرکے ٹینکر بند اور مالک کو گرفتار کریں اور جس واٹر سپلائی سے پانی لے جاتے ہیں اسے بھی سیل کریں۔ اس خلاف ورزی پر یونین کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائےتاکہ کوئٹہ میں شہریوں کو مزیدحادثات سے بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں