کوئٹہ،وی بی ایم پی کے لاپتہ افراد کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ افراد کے کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے کیمپ کا ایک چھوٹا سا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئیرمین ماما قدیر بلوچ نے کیمپ سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیمپ میں حسبِ دستور بیٹھے ہوئے تھے کہ پیچھے سے کسی نے آگ لگا دی اور فرار ہوگیا۔ ماما کے مطابق پولیس تفتیش کررہی ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں