ماہرنگ بلو چ کو ائیر پورٹ پر روکنا اس کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)یومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے ماہرنگ بلو چ کو کراچی ائیر پورٹ پر روکنے پراعتراض اٹھا دیا ۔یومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بلوچ نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف وکالت کی ہے اور ان کی کوششوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اس کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکنا اس کے آزادی اظہار اور نقل و حرکت کے حق کی صریح خلاف ورزی ہے مزید ایچ آر سی پی نے حکو مت پر زور دیا کہ ماہر نگ کو ملک کے اندر اور باہر آزادانہ اور محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں