اوتھل، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب)اوتھل آہورہ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائکل سوار جاں بحق نعشیں ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردی گئیں اس حوالےسے ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی شب رات گئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل آہورہ کے قریب تیز نامعلوم گاڑی نے موٹر سائکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے نعشیں ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردی گئیں جہاں پر جن کی رسول بخش اور جمیل احمد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں