5 گھنٹے سے پاسپورٹ کی منتظرہوں ، واپس نہیں کیا جارہا ،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچ یکجتی کمیٹی کی آرگنائز ڈاکٹر مہارنگ بلوچ سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کے آبائی صوبے سندھ میں نیویارک جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، جو خود کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے چیمپئن کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ میرے حقوق کی یہ خلاف ورزی ان کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ میں دنیا کے سب سے معتبر میگزین ٹائم کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کرناتھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مجھے بغیر کسی قانونی جواز کے فلائٹ سے اتار دیا۔ جب فلائٹ ٹیک آف ہوئی تو میرا پاسپورٹ ایف آئی اے کی ڈپٹی انچارج عظمیٰ نے لے لیا، جس نے شروع میں بہت اچھے، دوستانہ اور نرم رویہ اپنایا۔ جنہوں نے وعدہ   کیا تھا کہ وہ مجھے اتارے جانے کی وجہ سے آگاہ کریں گی ، ان پر بھروسہ کر کے اپنا پاسپورٹ انھیں دیدیا۔تاہم بعد میں وہ میرا پاسپورٹ واپس کرنے سے انکار ی ہو گئے۔ یہ سب کچھ پیپلز پارٹی کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں