گوادر،پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹوٹ میں میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم کا افتتاح

گوادر (انتخاب نمائندہ)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ظہور احمد بلیدئی کا پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹوٹ گوادر میں میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم کا افتتاح ،مختلف شعبوں کا دورہ۔یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر عبدالرزاق،گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین پسند خان بلیدی،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بُلیدی کو PCTVI کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بُلیدی نے کہا کہ چین کے تعاون سے تعمیر شدہ PCTVI بلوچستان میں ایک جدید ترین ٹیکنیکل انسٹی٘یوٹ ہے ،دور حاضر ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ہے،نوجوان اس جدید ادارے سے استفادہ حاصل کرکے آنیوالے دور کے چیلنجز کا علمی بنیادوں پر مقابلہ کریں۔تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔گوادر کی ترقی میں چین کا کردار اھم ہے PCTVI چین کی طرف سے گوادر کے نوجوانوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔نوجوان مثبت سرگرمیوں کو اپنائیں اور ترقی کے کاروان میں شامل ہوںعلاوہ ازیں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بُلیدی کا پاک چائنا فرینڈ شپ جی ڈی اے انڈس ہسپتال کا دورہ۔چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عفان نے ہسپتال پہنچنے پر انکا استقبال کیا۔صوبائی وزیر نے چین کی طرف سے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کا دورہبکے موقع پر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے حال احوال کیا۔چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عفان نے انہیں ہسپتال کےبارے میں تفصیلی بریف کیا اور مسائل سے آگاہ کیا ۔حکومت بلوچستان کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے فوری طور پر سیکریٹری فنانس سے رابطہ کیا. جس پر فنانس سیکریٹری نے فوری طور پر سات کروڑ روپے ریلیز کردیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ چین کے زیراہتمام تعمیر شدہ جی ڈی اے انڈس ہسپتال گوادر بلوچستان کا جدید ترین ہسپتال ہے ،جہاں علاج و معالجے کی جدید ترین سہولت میسر ہیں۔ڈاکٹرز اور عملہ کی خدمات قابل تحسین ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ ہسپتال اسٹیٹ آف آرٹ ہے جدید سہولتوں سے مزین گوادر میں قائم جی ڈی اے انڈس ہسپتال کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش اور مطمئن کُن ہے۔ہسپتال کے دیگر جملہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں