قلات ،ڈگری کالج کےطلباکالیکچرارز کے ٹرانسفر کیخلاف احتجاج

قلات(نمائندہ انتخاب) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج قلات میں طلباء نے کالج کے لیکچرارز کے ٹرانسفر کے خلاف ایک پر امن واک کا اہتمام کیا جس کا مقصد کالج میں جاری تعلیمی بحران کو اجاگر کرنا تھا یاد رہے کہ مذکورہ کالج طویل عرصہ سے لیکچررز کی کمی کا شکار ہے، اور طلباء کے مطابق کئی مرتبہ پرنسپل اور دیگر انتظامی افسران کو اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہیں، مگر کوئی خاطر خواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی حالیہ دنوں کالج کے مزید تین لیکچرارز کے ٹرانسفر کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے طلباء کو خدشہ ہے کہ ان کا تعلیمی سفر مزید متاثر ہوگا اور بی ایس پروگرامز مکمل طور پر رک جائیں گے طلباء نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان لیکچرارز کی ٹرانسفر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کالج میں مزید لیکچرارز تعینات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہو مزید برآں طلباء نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورا نہ کیا گیا تو وہ مزید سخت اقدامات اور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے تاکہ اپنے تعلیمی حقوق کا تحفظ کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں