کراچی ائیرپورٹ حملے کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر نقل لگا کے چیکنگ شروع کر دی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کی ایئرپورٹ پر جانے والی راستے دیگر اہم سرکاری عمارتیں جن میں کوئٹہ میں ریڈ زون بلوچستان ہائی کورٹ قومی اسمبلی کی عمارت اور مختلف اہم ترین شاہراہوں میں پولیس نے سنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے جبکہ کوئٹہ شہر سے ایئرپورٹ کی اطراف اور ایئرپورٹ کی شاہراہ پر بھی پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں