کراچی حملے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں چھ سے آٹھ نمبرز مشکوک قرار پائے ہیں۔ مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، حملہ آوروں کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں