شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 مغویوں کو تا حال بازیاب نہیں کرایا جاسکا جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ شدید اذیت اور قرب سے گزر رہے ہیں اغواءہونے والے 3 بھائیوں حسن ، ریحان اور فرحان کی والدہ اور رضا کے والد سمیت ایک مغوی کی اہلیہ جس کا بچہ ذہنی طور پر معذور ہے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 4 ماہ کا عرصہ بیت رہا ہے کہ ہمارے بچوں کو تا حال بحفاظت بازیاب کرانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک بار یہ عندیہ دیا تھا کہ مغویوں کو بہت جلد بازیاب کرالیا جائے گا لیکن تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے 7 مغویوں کے اہلخانہ گزشتہ چار ماہ سے شدید ذہنی قرب اور عذاب میں مبتلا ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تا حال مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے جو حکومت کی رٹ اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مغوی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ذہنی معذور ہے اور اس کی پڑھائی اور تربیت بھی گزشتہ چار ماہ سے التواءکا شکار ہے ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجا ہے کہ مغویوں کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کراکر اہلخانہ کو اس قرب سے چھٹکارا دلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں