امریکہ نے بھارت، اٹلی اور رومانیہ کو فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکہ نے بھارت، اٹلی اور رومانیہ کو فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔پینٹاگون کے مطابق امریکا بھارت،اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے فوجی سازوسامان فراہمی کی منظوری دے دی ہے، پینٹاگون کے مطابق بھارت کو17کروڑ50لاکھ ڈالرکے تارپیڈوفروخت کئے جائیں گے۔رومانیہ کو 11 کروڑ ڈالر مالیت کا ریڈار سسٹم فراہم کیا جائے گا جبکہ اٹلی کو68کروڑڈالرمالیت کا الیکٹرانک اٹیک مشن سسٹم دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں