کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کی ہمت کرے، سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرسیف

پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کرے تو اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے، یقین ہے پی ٹی آئی کے مقابلے میں ایک چوتھائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ریلی میں فراہم کی جاتی ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال تو جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام آباد اور موٹروے پر کنٹینر کس کے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں