کراچی میں ہلاک چینی انجینئرز سے ٹیرف میں کمی پر مذاکرات جاری تھے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز چائنیز آئی پی پی سے منسلک تھے، انہی انجینئرز سے وہ اور وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری مذاکرات کر رہے تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہی چینی انجینئرز سے ٹیرف میں کمی کے لیے قرض کی ری پروفائلنگ پر بات ہورہی تھی، یہ وہ چائنیز آئی پی پی ہے جس نے حکومت سے بات چیت میں مثبت جواب دیا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی بھائیوں کے جانی نقصان کاکوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا، ہڑتالوں کے ملکی معیشت پر گہرے اثرات پڑتے ہیں، ہڑتال کرنے والے اپنے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کریں، ہڑتال کی وجہ سے 190 ارب روپے یومیہ کا نقصان ہوتا ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئندہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کا امکان ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی، معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں