اسپیکرقومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنمائوں کے مطالبے پر خواتین اور اقلیت کے لئے مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی رہنمائوں نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارلیمانی رہنمائوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنمائوں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا اور الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں، خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024 پاس ہوچکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں