سوشل میڈیا سے پیسہ کمانے والے میڈیا انفلوئنسرز، کونٹنٹ کریٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایف بی آر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے بھاری پیسہ کمانے والے ایف بی آرکے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز، کونٹنٹ کریٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق یو ٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور انسٹاگرام انفلواینسرز زد میں آئیں گے، ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے، قانون کا اطلاق سوشل میڈیا سے پیسہ کمانے والے پاکستانی شہریوں پر ہوگا، سوشل میڈیا سے آمدن، اسپانسر شپ یا ایڈ سے انکم پر بھی قانون لاگو ہوگا، قانون کا اطلاق سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کے ساتھ انٹریکشن پر ہوگا۔
Load/Hide Comments


