معروف بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا انتقال کر گئے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف صنعت کار ٹاٹا سنز کے چیئرمین رتن ٹاٹا 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں بلڈ پریشر میں اچانک کمی کی وجہ سے پیر سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔رتن ٹاٹا بھارت کے صنعتی شعبے کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں، وہ 1991 میں گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے تھے اور وہ 2012 تک اس منصب پر فائز رہے۔رتن ٹاٹا کو 1991 میں 21 سال کی عمر میں ٹاٹا گروپ کا چیئرمین بنایا گیا تھا، جو ا?ٹو سے اسٹیل تک کے کاروبار میں شامل ہے۔ چیئرمین بننے کے بعد رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا۔انہوں نے اس گروپ کی قیادت کی، جس کی بنیاد ان کے پردادا نے ایک صدی قبل تک رکھی تھی۔1996 میں، ٹاٹا نے ٹیلی کام کمپنی Tata Teleservices قائم کی اور 2004 میں، Tata Consultancy Services (TCS) کو مارکیٹ میں درج کیا گیا۔چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد رتن ٹاٹا کو ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کے اعزازی چیئرمین کے خطاب سے نوازا گیا۔ارب پتی تاجر اور انتہائی سخی انسان رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئےہیں، وہ 28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے۔ وہ 1991 سے 2012 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے اور اس دوران انہوں نے کاروباری شعبے میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے اور ٹاٹا گروپ کو، جو ملک کے سب سے پرانے کاروباری گھرانوں میں سے ایک ہے، کو بلندیوں تک پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں