سعودی سرمایہ کاروں کی آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے، آرمی چیف
راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہاہے کہ سرمایہ کاروں کے بڑے وفد کی پاکستان آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے،امید ہے دورے کے نتائج سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔سعودی وفد کی سربراہی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کی، اعلی سطح کا سرکاری، تجارتی وفد بھی سعودی وزیر کے ہمراہ تھا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
Load/Hide Comments


