فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت 5.8 درجے تھی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منیلا : فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تا ہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 درجے ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز میداناو میں پینتالیس کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیوریگاو ڈل سور، میسامیس اورئینٹل اور اوتاباو صوبوں میں محسوس کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں