خاران،لاپتہ عبیداللہ تگاپی کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی ،ریڈزون پر دھرنا جاری
خاران (نامہ نگار)خاران بازار میزان بینک سے جبری لاپتہ عبیداللہ تگاپی کی جبری گمشدگی کیخلاف چیف چوک تا خاران ریڈزون ایریا احتجاجی ریلی و ریڈزون پر دھرنا جاری احتجاجی کیمپ قائم تفصیلات کے مطابق خاران بازار میزان بینک حمل مارکیٹ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ عبیداللہ تگاپی کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین اور بی وائی سی خاران کا خاران ریڈزون ایریا پر دھرنا جاری لواحقین اور بی وائی سی کا عبید اللہ کی جبری گمشدگی کیخلاف ایف آئی آر اور انہیں جلد منطر عام پر لانے کا مطالبہ لاپتہ عبیداللہ تگاپی کی بازیابی تک دھرنے کا سلسلہ جاری رہےگا لواحقین اور بی وائی کا اعلان جبکہ ایس پی خاران پولیس کا لواحقین سے مذاکرات کیلئے دھرناگاہ آمد مذاکرات ناکام ہوئے جبکہ دھرنا جاری ہے
Load/Hide Comments


