مکران میڈیکل کالج تربت کے ایڈمن کےخلاف طلبا کا احتجاج، سی پیک روڈ بند

تربت( ( نمائندہ انتخاب ) مکران میڈیکل کالج تربت کے ایڈمن کے خلاف طلباءسراپا احتجاج ، میڈیکل کالج میں باقاعدہ احتجاجی کیمپ قائم کردی گئی ، احتجاج میں شریک طلباءوطالبات کا کہنا ہے کہ مکران میڈیکل کالج میں سہولیات کا فقدان ہے، طلباءوطالبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی دلچسپی کامظاہرہ نہیں کیا جارہا ، کالج انتظامیہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، ان مسائل سے متعلقہ لوگوں کو کئی بار آگاہ کیا گیا ہے تاہم کسی قسم کی پیش رفت نظرنہیں آتی ، اسکالر شپ و دیگر اہم مسائل کا سامنا ہے، مظاہرین نے اس عزم کا اظہارکیا کہ مطالبات حل ہونے کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں