مریم نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا، آج سے وہ میری لیڈر ہیں ،بی اے پی سینیٹر کا اعلان
اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی )بی اے پی( کے دنیش کمار اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند کے درمیان خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر دیوالی نہ منانے پر گرما گرمی ہوئی سینیٹ سے خطاب میں دنیش کمار نے کہا کہ تین صوبوں میں دیوالی سرکاری سطح پر منائی گئی، گنڈاپور سے کہیں خیبرپختونخوا میں بھی منائیں بلوچستان میں جو مذہبی ہم آہنگی ہے وہ آپ کو پوری دنیا میں نہیں ملے گی۔ بہت خوشی ہوئی مریم نواز نے ہندو برادری کے ساتھ مل کر دیوالی منائی، انہوں نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا ہے، آج سے مریم نواز میری لیڈر ہیں۔
Load/Hide Comments


