پشین، سول اسپتال میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب، مریض پریشان
پشین (آن لائن) پشین سول ہسپتال میں علاج کی کوئی سہولت نہیں ہے ساتھ لاکھ آبادی پر مشتمل ایک بڑا سول ہسپتال میں ڈاکٹرز غائب مریضوں کیلئے سرنج بھی باہر سے لانا پڑرہی ہے ۔غریب مریضوں کی لواحقین سے ہسپتال کے اندر سے رقم وصول کیا جارہا ہے تاجر ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے ڈاکٹرز پرائیویٹ کلینک میں بیٹھ کاروبار کررہے۔اہل علاقہ نے ساتھ لاکھ مشتمل آبادی سول ہسپتال کی عدم سہولیات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت پشین سول ہسپتال کی غیر فعالیت کا فوری نوٹس لیں۔ پشین سول ہسپتال کرپشن کا گڑھ ہے پشین سول ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف ڈاکٹر اور منتخب ایم پی اے کی ملی بھگت سے سالانہ کڑوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے اس صورتحال پر سیاسی اور قبائلی عمائدین کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔


