مچھ جیل میں ایک اور عمر قید کاٹنے والے قیدی کا مبینہ خودکشی
کوئٹہ(این این آئی) مچھ جیل میں عمر قید کاٹنے والے قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ، جیل حکام کے مطابق اتوار کو مچھ جیل میں قتل اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں 35سال کی سزا کاٹنے والے مجرم شبیر احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔ حکام کے مطابق مجرم کو پہلے سزا ئے موت دی گئی تھی جسے اپیل میں کم کر کے 25سال قید اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ قیدی کا تعلق قلات کے علاقے چشمہ سے تھے ۔ انتظامیہ نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا ۔
Load/Hide Comments


