بلوچ پشتون اقوام کی زمینوں پر غیر مقامی افراد کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، اے این پی
حب(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جب تک محکوم اقوام ایک پلیٹ فارم پر متحد تھے تو بالادست اشرافیہ کو ہمارے وسائل اتنی بے دردی سے لوٹنے کی جرات نہ تھی نیپ جیسی مترقی جمہوری سیاسی جماعت کو پنپنے نہیں دیا گیا 77سال بعد بھی مقتدرہ جمہور کی حکمرانی حقیقی جمہوریت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہماری عدم اتفاق بالادست اشرافیہ کی قوت بنی ہے پختونخوا اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی وسائل کو قبضہ کرنے کیلئے ہے بلوچ پشتون اقوام کی آبااجداد کی زمینیں غیر مقامی افراد میں الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں حکمران اپنے ہی عوام کو زیر کرنے کے بجائے عوام الناس کی بنیادی حقوق صحت تعلیم امن کے قیام پر توجہ دیں فعال ومنظم تنظیم کے بغیر قومی ارمانوں کی تکمیل ممکن نہیں کارکن کسی بھی جماعت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا بنیادی یونٹ تحصیل ضلع کی تنظیموں کو بروقت اپنی اپنی ذمہ داریوں کا پاس کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ایم پی اے وچئیرپرسن داخلہ،پی ڈی ایم اے،جیل خانہ جات سلمی کاکڑ ضلعی صدر منان افغان صوبائی لیبر سیکرٹری نواز علی برفت ضلعی جنرل سیکرٹری گوہرخان ایڈوکیٹ ودیگر نے باچاخان مرکز حب میں ضلعی کونسل اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ضلعی تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی اور ضلع میں امن وامان کی صورت حال تنظیمی امور سے متعلق طویل غور وخوض ہوا اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے حصول کیلئے ازحد ضروری ہے کہ پشتون بلوچ اقوام باالخصوص نوجوان اور خواتین قومی سیاست سے اپنا ناطہ جوڑ لیں جب تک ہم قومی اجتماعی مفادات کو مقدم نہیں رکھیں گے اس وقت تک غاصب حکمران ہماری حق تلفی کرتے رہینگے مقررین نے کہا کہ حب میں قلیل عرصے کے دوران ضلعی قیادت کی کاوشوں کی بدولت عوامی نیشنل پارٹی ایک فعال ومنظم جماعت کے طور پر ابھری ہے اور یہ امر قابل مسرت ہے بلوچ سیاسی کیڈر اور کارکن بڑی تعداد میں فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن چکے جو ایک حوصلہ افزا امر ہے اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر رکن صوبائی اسمبلی سلمی کاکڑ ضلعی صدر منان افغان اکرام اللہ ایڈوکیٹ امین مسعود عبید مشوانی ودیگر نے صوبائی لیبر سیکرٹری نواز علی برفت کے والد غلام علی برفت اور وندر جاکر پارٹی کارکن محمد خان کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی


