امریکہ لبنان کی مدد کے لئے تیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی جرنیلوں نے انہیں بتایا ہے کہ وہ بیروت دھماکے کو ایک بڑے حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا میں نے اپنے کچھ عظیم جرنیلوں سے ملاقات کی اور انہیں لگتا ہے کہ یہ دھماکہ نہیں بلکہ حملہ تھا اور یہ کسی قسم کا مینوفیکچرنگ دھماکہ تھا۔ انہوں نے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہوے کہا کہ امریکہ لبنان کی مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک خوفناک حملے کی طرح لگتا ہے۔ انہوں نے کہا لبنان ابھی خود بھی اس دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کر سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں