اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم ہونی چاہیے ،ایران کا مطالبہ
تہران(صباح نیوز) ایران نے شام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لئے انہیں اسلحہ اور ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے نیز اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کر دی جائے۔
Load/Hide Comments


