سعودی عرب میں سماعت سے محروم کارکنوں کے زیر انتظام ریسٹورنٹ قائم
ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شہر قطیف میں کھانوں سے متعلق ایک یادگار تجربہ کھانوں کے شوقین افراد کا منتظر ہے ۔ قطیف سعودی عرب اور اٹلی کی ثقافت سے بھرپور کھانوں کے مرکز کے طور پر مشہور ہے۔غیرملکی خبررساں ادسارے کے مطابق قطیف میں ایک ایسا ریسٹورنٹ کھلا ہے جہاں ہاتھوں سے کی جانے والی حرکات اور عملے کے تاثرات سے کھانا کھانے والے لطف اندوز ہوں رہے ہیں۔ارینا پیزیریا نامی ریسٹورنٹ سماعت سے محروم کارکنوں کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے۔ جہاں نہ صرف ذائقے دار کھانے ہیں بلکہ مضبوط اعصاب کے حامل انسان بھی موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


