عبید گورگیج کاحلقہ پی بی 44 کوئٹہ کی الیکشن اپیل سماعت کیلئے منظور

کوئٹہ (آن لائن) آج سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان و جسٹس عرفان سادات خان اور جسٹس شاہد بلال حسن صاحبان نے عبید گورگیج بنام عطا محمد پی بی 44 کوئٹہ کے الیکشن اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرکے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو حتمی دلائل کیلئے نوٹس جاری کرکے سماعت جمعرات نومبر 14 کیلئے مقرر کرکے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست کی سماعت بھی اپیل کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے ہیں کسی فریق کی کوئی درخواست خارج نہیں ہوئی تاہم فریق مخالف کی استدعا کے برعکس عدالت نے کیس کی سماعت مجوزہ الیکشن کی تاریخ سے قبل رکھ دی اپیل کنندہ کی پیروی خواجہ حارث و امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ اور فریق مدعا علیہ کی جانب سے مسعود علی خان و نادر علی چھلگری پیش ہوئے۔
Load/Hide Comments