رواں سال تاریخ میں گرم ترین ہوگا،کوپرنیکس

برسلز(این این آئی )یورپی یونین کے آب و ہوا کے مانیٹر کوپرنیکس نے کہا ہے2024 کا سال اوسط درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ گرم سال ثابت ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق یورپی یونین ایجنسی نے کہا کہ دنیا ریکارڈ درجہ حرارت کے ایک نئے سنگ میل سے گزر رہی ہے۔ سپین میں شدید سیلاب اور امریکا میں سمندری طوفان ملٹن کے ساتھ 2024 کا اکتوبر دوسرا گرم ترین اکتوبر تھا جس میں اوسط عالمی درجہ حرارت 2023 کی اسی مدت کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔کوپرنیکس نے کہا کہ 2024 ممکنہ طور پر 1850۔1900 کی اوسط 1.55 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہو گا۔تاہم یہ پیرس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے جس میں گلوبل وارمنگ کو 2 ڈگری سیلسیس سے کم اور ترجیحی طور پر 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں