مینگل قبیلے کے دو شاخوں کے درمیان زمینی تنازعہ،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (صباح نیوز)وڈھ سونارو بمقام نلی بدرنگ مینگل قبیلہ کے دو ذیلی شاخوں کے درمیاں سونارو کے مقام پر جھڑپوں کی اطلاعات،ایک شخص عبدالقادر رمضان زئی جاں بحق مینگل قبیلہ کے دو ذیلی شاخوں رمضان زئی اور محمود زئی کے درمیان زمینی تنازعہ پر دونوں گروپوں کی جانب سے مورچے سنبھالنے اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہیکہ مزکورہ زمین کا تصفیہ بدست سردار مینگل ہوچکا ہے اور اس بابت فریقین کو لاکھوں روپے کے ضمانتی مچلکوں کا پابند بھی کی گیا ہے۔علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ آج صبح کی فائرنگ سے یہ شخص عبدالقادر رمضان زئی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments